امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق 2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق اگلے ماہ 8 نومبر سے ہوگا۔

چین میں کرونا کی نئی لہر، دنیا کے لئے نیا خطرہ

رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ سےامریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے اس وقت برازیل، چین، جنوبی افریقہ، برطانیہ، یورپ کے 26 ممالک، آئرلینڈ، بھارت اور ایران سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی ویکسینیٹڈ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسینیٹڈ افراد کو ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

دوسری جانب چین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے.

چین میں 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اسکے باوجود اب کرونا کے کیسز سامنے آنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے چین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، چین کے گیارہ صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے بعد چین نے مانیٹرنگ احتیاطی تدابیر اورسفری قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر مزید پھیل سکتی ہے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگیو نے کہا کہ ڈیلٹا کی مختلف شکلیں تیزی سےمنتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کورونا کے نئے کیس مختلف ذرائع سے بیرون ملک سے آئے ہیں-

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

اندرونی منگولیا کے علاقے میں 35،000 سے زائد باشندوں کو گھروں میں رہنے کو کہا اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، منگولیا سے متصل چھوٹی کاؤنٹی موجودہ وباء کا ہاٹ سپاٹ ہے ،کرونا کی انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ اس وقت سامنے آیا جب چینی دارالحکومت فروری میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ ووہان میں جہاں کورونا وائرس کی پہلی بار 2019 کے آخر میں نشاندہی کی گئی تھی میں ایک میرا تھن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے بیجنگ کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت سے باہر سفر سے گریز کریں-

جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

Comments are closed.