کراچی: امریکا نے پاکستانی اداروں اور سرمایہ کاروں کو سلیکٹر یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے-
باغی ٹی وی: پاکستانی اداروں کو امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے دی ہے یہ ایونٹ 11 سے 14 مئی تک نیشنل ہاربر، میری لینڈ میں منعقعد ہوگا، سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں،ان میں امریکی ریاستوں اور وفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے معاشی اداروں کے علاوہ 90 انٹرنیشنل مارکیس کے ڈھائی ہزار سے زائد سرمایہ کار بھی شامل ہوتے ہیں۔
اس ایونٹ میں شریک ہونے پر پاکستانی سرمایہ امریکا کے انڈسٹری ایکسپرٹس سے مل سکیں گے، امریکی مارکیٹ کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے اور کاروبار میں توسیع کے مواقع سے بہتر طور پر مستفید ہونے کے قابل ہوسکیں گے۔
پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں پاکستان امریکا بزنس فورم سمٹ میں امریکی ناظم الامور ناٹالی بیکر نے کہا کہ ہم سلیکٹ یو ایس اے کے ذریعے پاکستان کو امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ پروگرام امریکا میں بلا واسطہ سرمایہ کاری ممکن بناتا ہے۔
ناٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ سلیکٹ یو ایس اے سمٹ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایونٹ غیر معمولی موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے پاکستان کی 16 فیصد برآمدات امریکا کے لیے ہوتی ہیں۔ پاکستان میں 80 امریکی ادارے کام کر رہے ہیں ان اداروں ایک لاکھ 20 ہزار افراد براہِ راست ملازم ہیں اور مزید 10 لاکھ افراد کو سپورٹ مل رہی ہے۔
2021 سے اب تک یو ایس ایڈ پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی بلا واسطہ سرمایہ کاری کرچکا ہے اور دو طرفہ تجارت میں 4 کرور 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔