امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ

0
72

امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا، شہریت لینے کے خواہشمندوں کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نیا مواد پڑھنا ہوگا۔

کرکٹرکین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے گزشتہ روز وفاقی رجسٹر میں ایک نوٹس شائع کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) موجودہ نیچرلائزیشن ٹیسٹ کی اپ ڈیٹس کے لیے ایک ٹرائل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نیچرلائزیشن ٹیسٹ کے چار اجزاء ہوتے ہیں: پڑھنا، لکھنا، شہریت، اور انگریزی بولنے کی صلاحیت۔ نیچرلائزیشن ٹیسٹ کے پڑھنے اور لکھنے کے حصے معیاری ہیں۔ ٹرائل کے مقاصد میں ایک شہری جزو کو اپ ڈیٹ شدہ فارمیٹ اور مواد کے ساتھ جانچنا ہے اور انگریزی بولنے والے ایک نئے تیار کردہ جزو کو جو معیاری بن سکتا ہے-

واضح رہے کہ شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ،حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت اور امیدوار کی انگریزی بولنے،پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے۔

مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیےمتعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی

رپورٹس کے مطابق نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائے گا البتہ نئے ٹیسٹ میں انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے ٹیسٹ میں تصاویر دکھا کر امیدوار سے ان کے بارے میں با آواز بلند جواب مانگا جائے گا، تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ،جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو 4 میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی شہریت کے لیے ملٹی پل چوائس امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔

2019 میں ٹرمپ دور میں امریکی شہریت سے متعلق امتحان انتہائی سخت بنا دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے 12 سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہریت سے متعلق نیا طریقہ کار 2024 میں نافذ ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے

Leave a reply