امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

0
89

امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی امریکہ جانے والوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہےبائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

امریکہ نے فیصلہ مسافروں میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا ہےامریکی صدر جو بائیڈن کل کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گےجبکہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر امریکہ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

"اومی کرون” نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے ،افریقی ڈاکٹر

Leave a reply