امریکا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی،39 افراد لاپتہ

0
83

امریکی ریاست فلوریڈا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس سے 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں –

باغی ٹی وی :عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کو منگل کی صبح اس وقت الرٹ کیا گیا جب ماہی گیروں نے ایک شخص کو فورٹ پیئرس شہر سے 45 میل دور کشتی کے اوپر ایک شخص کو بیٹھے دیکھا زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ گروپ نے ہفتہ کی رات بیمنی، بہاماس سے روانہ کیا تھا لیکن وہ بدقسمتی سے خراب موسم کا شکار ہو گئے۔

سیرکیلئے گئے سکول کے بچوں کی کشتی خانپور ڈیم میں ڈوب گئی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، مسافروں میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی۔

ایجنسی کی جانب سے ٹویٹر پر اطلاع دی گئی ہے کہ تلاش کی قیادت میامی کوسٹ گارڈ سیکٹر نے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے کی تھی۔

جزیرہ بیمنی بہاماس کا سب سے مغربی ضلع ہے، جو میامی سے صرف 80 میل دور ہے۔

بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں 75 سالہ فرانسیسی مہم جو ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیرکیلئے گئے سکول کے بچوں کی کشتی خانپور ڈیم میں ڈوب گئی صادق آباد میں واقع مسلم انٹرنیشنل پبلک اسکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے کشتی ڈوبنے سے نجی اسکول کے ٹیچرز سمیت 34 افراد ڈوب گئے امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والے طلباء اوراساتذہ سب کو ریسکیو کر لیا ،ایک استاد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی 33 افراد کو نکال لیا گیا ریسکیوٹیمیں امدادی کا موں میں مصروف ہیں-

لاہور: مسافر وین گندے نالے میں گر گئی،4 بچوں سمیت 2 خواتین جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی سکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے کہ اچانک انکی کشتی ڈوب گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں واساتذہ کو ریسکیو کیا-

4 طلباء کی حالت تشویشناک ہے، صادق آباد میں واقع مسلم انٹرنیشنل پبلک اسکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے ریسکیو 1122 خانپور نے ایک خاتون ٹیچر ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے کو خانپور ہسپتال منتقل کر دیا تاہم خاتون ٹیچر جانبحق ہوگئی۔ کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی کشتی میں 8 اساتذہ سمیت 26 سٹوڈنٹ سوار تھے-

شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

Leave a reply