واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے ایسے شخص کی لاش ملی ہے جسے کم از کم 124 سانپوں نے گھیرا ہوا تھا۔
باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے 49 سالہ شخص مردہ پایا گیا جبکہ اس کے گھر میں تقریباً124 سانپ میں موجود تھے۔
چاند کی چڑھتی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھ جاتے ہیں،تحقیق
پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے انتہائی زہریلے اور بعض غیر زہریلے سانپوں کو اپنے گھر کے ایک پنجرے میں رکھا تھا اس حوالے سے متوفی کے پڑوسی نے بتایا دستک کا جواب نہیں ملا تو کھڑکی سے گھر میں جھانکا تو دیکھا کہ 49 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔
بعدازاں ایمرجنسی سروسز نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ مردہ پایا گیا جبکہ پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنا باقی ہےاس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں۔
بھارت میں مادہ چیتے اور مگرمچھ کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر…
Snakes are now being unloaded in containers from the Maryland home where a man was found dead last night. @SegravesNBC4 has the latest minutes away on @nbcwashington https://t.co/MbLLdHHnCO https://t.co/qnZaMAgzV4 pic.twitter.com/N9qlg1HCTv
— Tom Lynch (@TomLynch_) January 20, 2022
پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار سانپوں کی جانچ کر رہے ہیں کاؤنٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ ’انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا-
چارلس کاؤنٹی شیرف نے کہا گھر کے اندر واقع ٹینکوں میں مختلف اقسام کے 100 سے زیادہ زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ملے ہیں۔