امریکہ کی مختف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، کم از کم 22 افراد ہلاک
امریکہ میں شدید طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 7 اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں۔
باغی ٹی وی:” سی این این” کے مطابق طوفان کی پیشگوئی کرنے والے سرکاری مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو متعدد ریاستوں میں 60 سے زائد طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی۔
میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا …
حکام کا کہنا ہےکہ جمعے کی شب امریکی ریاستوں الینائے، آرکنساس، انڈیانہ اور ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کے باعث ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں آرکنساس میں کم از کم 5، الینائے میں 4 اور انڈیانہ میں3 اوت ٹینیسی میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں الینائے کے شہر بلوڈیئر میں ایک مقامی تھیٹر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ شدید زخمی ہیں پولیس کے مطابق جس وقت تھیٹر طوفانی بگولے کی زد میں آیا اس وقت کنسرٹ جاری تھا جہاں 260 افراد موجود تھے۔
طوفانی بگولوں کے باعث امریکا میں 6 لاکھ سے زائدگھروں کی بجلی منقطع ہے، اس کے علاوہ طوفافی بگولوں سے درخت اکھڑ گئے اور انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے دیہی علاقے اور شہر تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں آرکنساس میں 34 ہزار سے زیادہ افراد بجلی کی معطلی سے متاثر ہوئے ہیں-
انڈیا کی دفاعی برآمدات میں 10 گُنا اضافہ
آرکنساس کے دارالحکومت لٹل راک میں ولیم ولیمز جو ایک مقامی سپر مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے قریبی علاقے میں طوفانی بگولا آیا تاہم وہ ’شکرگزار ہیں کہ زندہ بچ گئے ہیں جب طوفان کا بگولا گزرا تو وہ مارکیٹ سے باہر آئے اور دیکھا کہ طوفان کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور بجلی کا نظام متاثر ہونے اور طوفان کے باعث درختوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل جنوبی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی تھی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔