امریکہ میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 فضائی کرتب باز ہلاک
امریکہ میں طیارہ حادثہ کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. یہ طیارہ فضائی کرتب بازوں کو لیجا رہا تھا کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آگیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والے ہوائی جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.
طیارہ کو آگ لگنے کے بعد یہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر آگرا اور تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ہوائی کے ایک جزیرے پر گرا اور زمین پر گرتے ہی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا.
رپورٹ کے مطابق طیارہ میں جتنے بھی افراد سوار تھے سبھی موقع پر ہلاک ہو گئے. امریکہ میں پیش آنے والے اس طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.