امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا

0
31

امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں،دہشت گردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان کو دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے-

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے،نیڈ پرائس

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کا ایف 16 کا پروگرام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے،ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے،پاکستان کے لیے یہ کوئی نئے طیارے،نیا نظام یا نئے ہتھیار نہیں ہیں-

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرا م عرصے سے موجود ہے،ہم جسے بھی فوجی سازو سامان دیتے ہیں اس کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے-

واضح رہے کہ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی مرمت کی جائے گی اور اس سے متعلق ساز و سامان بھی دیا جائے گا تاہم اس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق اس سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا۔

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

امریکی وزارت دفاع میں انڈو پیسیفک سکیورٹی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلی ریٹنر نے کہا تھا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے جس میں بنیادی طور پر دہشت گردی اور جوہری سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کے حوالے سے معاہدے پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا انڈیا نے پاکستان کو ایف 16 کے لیے فراہم کی جانے والی تکنیکی مدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا جہاں پاکستان یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ مدد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ضروری ہے، وہیں بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ پاکستان اس کا استعمال اس کے خلاف کرے گا۔

امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

Leave a reply