امریکا نے یمن حوثیوں کیخلاف جانے والے جبگی طیاروں کی ویڈیو شئیر کر دی

حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
0
186
houtiehs

امریکا نے یمن پر حملے کیلئے جانے والے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی۔

باغی ٹی وی : فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی اور برطانوی طیاروں نے بمباری شروع کردی دارالحکومت صنعا میں بھی دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔
https://x.com/Leeonie_2/status/1745730632742002738?s=20
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

https://x.com/CENTCOM/status/1745647248866738322?s=20

حوثی ترجمان کے مطابق امریکی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں اب امریکا نے یمن پر حملے کیلئے جانے والے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی ہے، ویڈیو سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن پر امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بعد یمن کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا کہ دشمن کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا جائے۔

حزب اللہ نے جمعے کے روز کہا کہ وہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کرتا ہےامریکی جارحیت دوبارہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ امریکہ غزہ اور خطے میں صہیونی دشمن کی طرف سے انجام دیئے گئے سانحات اور قتلِ عام کا مکمل ساتھی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے غزہ کی حمایت میں بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر گروپ کے حملوں کے جواب میں یمن میں حوثی فوجی مراکز کے خلاف فضائی اور سمندری حملے کیے۔

یمن کے حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے جمعہ کو کہا یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہے اور ایران کی حمایت یافتہ گروپ اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے جمعے کے اوائل میں کہا ہے کہ وہ بحیرۂ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور یمن میں متعدد مقامات پر فضائی حملوں کو "بڑی تشویش” کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، "جبکہ مملکت بحیرۂ احمر کے خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے جس میں جہاز رانی کی آزادی ایک بین الاقوامی مطالبہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے تو خطے میں جاری واقعات کی روشنی میں سعودی عرب تحمل اور کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بیان امریکہ اور برطانیہ کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا کہ انہوں نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے زیرِ استعمال ایک درجن سے زیادہ مراکز کو نشانہ بنایا تھا امریکی فوج کے مطابق حوثیوں نے 19 نومبر سے بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی نقل و حمل پر 27 حملے کیے ہیں، واشنگٹن اور کئی ممالک نے اس سے قبل گروپ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے حملے بند کر دے ورنہ نتائج کا سامنا کرے۔

Leave a reply