امریکاپاکستان اورہمیں دشمن سمجھنےکی غلطی نہ کرے: چین کا انتباہ

0
36

بیجنگ:امریکا پاکستان اور ہمیں دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے: اطلاعات کے مطابق دوست ملک چین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ چین کی دفتر خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے جمعہ کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے، حقیقت میں دہشتگردی اور کورونا وائرس اصل دشمن ہے۔

 

 

چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں مکمل طور پر تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔ دہشتگردی عالمی دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔

ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ تمام ممالک کو باہمی احترام مساوات اور مفادات کی بنیاد پر عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ دفاع کے لئے انسدا د دہشت گردی کے لئے عالمی تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔

 

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

Leave a reply