امریکہ ہر روزلاشیں ہی لاشیں :دو روزبعد ہی اجتماعی قتل کا دوسرا واقعہ،7 افراد ہلاک

0
27

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔اس سلسلے میں غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون بے کے دو مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

میرپور ساکرو: 2 افرادکی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت 67 سالہ چونلی ژاؤ کے نام سے کی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک آٹو میٹک ہینڈ گن ملی ہے۔اس سے قبل کیلیفونیا کے علاقے مونٹیری پارک میں گزشتہ ہفتہ کو فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد کو قتل کردیا گیا تھا اور دو روز بعد یہ اجتماعی قتل عام کا دوسرا واقعہ ہے۔

قصور میں ہندو برادری کےتین افراد کی پراسرار موت,انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.میاں…

دوسری طرف فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں اس ریاست کے اسکولوں میں ایک منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کی ہے جس کے مطابق اسکولوں میں افریقی امریکن اسٹڈیز سے متعلق کورس کی پڑھائی روک دی جائے گی۔

یہ کارروائی عوام کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کے باوجود کی گئی ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے گورنر کا اس منصوبے پر عمل درآمد روایتی عوامی تعلیم کو تباہ کرتا ہے۔یہ فلوریڈا میں دائیں بازو کے اقدامات میں سے ایک ہے جو "نسل پرستی سے پاک تعلیم” کی پالیسی کو ختم کر دے گی۔

قصور:کھڈیاں خاص کےاراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال میں آنے والے سائلین خوار

اسکولوں میں افریقی – امریکن اسٹڈیز کا تعلق تاریخ، ادب، آرٹس اور ہیومینٹیز، پولیٹیکل سائنس، جغرافیہ اور دیگر علوم سے ہوتا ہے اور یہ اسکولوں میں افریقی امریکیوں کی اہم شراکتوں اور تجربات کو دریافت کرنے کے لیے پڑھائے جاتے ہیں۔

Leave a reply