امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا،خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا۔
باغی ٹی وی: لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے،امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا، امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت صبر کیا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، ایران عالمی عدالت جا رہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑ رہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر بحث کا باعث بن گیا ہے کیونکہ ایران نے مزید تاخیر پر حکومت پاکستان کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ہے اور حتمی نوٹس جاری کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے منصوبے کے مسلسل التوا پر پاکستان کو شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی تکمیل کے لیے کوئی اضافی وقت نہیں دیا جائے گا، ایران 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اس منصوبے کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر ستمبر میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر کے معاملے کو بڑھا سکتا ہے،ممکنہ قانونی کارروائی کے جواب میں، پاکستان مبینہ طور پر مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایک قرارداد پر بات چیت کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے منصوبے کی تاخیر اور مستقبل میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایران کو اعتماد میں لینے کا ارادہ رکھتا ہے
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق امریکی حکام سے بات کر کے فوری طور پر ایرانی قیادت کے تحفظات دور کرے،راجہ پرویز اشرف نے گیس پائپ لائن معاملے پر ایران کے عالمی ثالثی عدالت جانے کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان توانائی بحران سے نکل سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابق دور میں اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی، صدرِ مملکت اس حوالے سے وزارتِ خارجہ اور توانائی کے حکام سے رپورٹ طلب کریں۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ
پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی