پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری،امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

0
36

کراچی: پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 اور اوپن ماریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے178.08 روپے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے 180 روپے میں فروخت ہوا انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 177 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملکی مخدوش مالی صورتحال روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے اشارے دے رہی ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول معاشی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے بغیر غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

Leave a reply