کابل ائیر پورٹ پر رہ جانیوالے امریکی کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا

0
28
کابل-ائیر-پورٹ-پر-رہ-جانیوالے-امریکی-کتوں-کو-نیا-ٹھکانہ-مل-گیا #Baaghi

کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان امریکا سمیت تمام ممالک انخلا کر گئے لیکن اپنے تربیت یافتہ کئی کتے وہیں چھوڑ گئے مگر اب کابل ائیرپورٹ پر رہ جانے والے امریکی تربیت یافتہ کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے امریکا

کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے سیکیورٹی کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق جیسے ہی انہیں اطلاع موصول ہوئی وہ ان کتوں کو تلاش کرنے ائیرپورٹ پر آگئے۔

ملازم کے مطابق انہیں ائیرپورٹ میں 30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقےمیں سے پائے گئے تھے اور باقی افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔

دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

ان تمام کتوں کی اب سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں دو کنٹینروں سے بنائے گئے عارضی دفتر میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 31 اگست کو مکمل ہو چکا ہے، انخلا مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی جانوروں کے حقوق کی امریکی تنظیم "PETA” نے بیان جاری کیا کہ امریکی فورسز 60 دھماکا خیز مواد سونگھنے والے کتے اور 60 دیگر کتے افغانستان میں چھوڑ گئے ہیں۔

طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے فوری طور پر اس خبر کی تردید کی گئی ان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے کوئی بھی کتے کابل ائیر پورٹ پر چھوڑ کر نہیں آیا۔

عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟…

واضح رہے کہ امریکی فوج میں شامل کتوں کی تربیت پر 40 ہزار ڈالر یعنی 66 لاکھ روپے تک کا خرچہ آتا ہے۔

ایک امریکی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق کتوں کا مانوس کرنے کے لیے پہلے ٹرینر اس کے ساتھ ایک ہفتے کا وقت گزارتا ہے، وہ کتے کے ساتھ ہائیکنگ سمیت دیگر سرگرمیوں میں شامل رہتا ہے تاکہ دونوں میں انسیت پیدا ہو جائے۔

اس کے بعد کتے کی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوتا ہے جس میں بنیادی زبانی احکامات اور مخصوص اشاروں کو سمجھنے کی تربیت کتوں کو دی جاتی ہے۔

کتوں کو بھونکنے سے روکنے کے لیے بھی مخصوص مشقیں کرائی جاتی ہیں تاکہ جنگ کے دوران وہ آواز نہ نکالیں اور خاموشی سے اپنا کام سرانجام دیتے رہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے آخری ہفتے کے دوران کتوں کو دھماکہ خیز مواد سونگھنے، منشیات، جرائم پیشہ افراد کی پہچان کرائی جاتی ہے۔

Leave a reply