امریکہ میں ماہرین طب کی کرونا سے جان بخشی کے لیے درجہ حرارت میں اضافے کی امید بھی دم توڑ گئی

0
32

واشنگٹن :امریکہ میں ماہرین طب کی کرونا سے جان بخشی کے لیے درجہ حرارت میں اضافے کی امید بھی دم توڑ گئی ،باغی ٹی وی کے مطابق امریکی طبی ماہرین کئی دنوں سے اس بات کی امید لگائے بیٹھے تھے کہ درجہ حرارت کے بڑھنے سے کرونا وائرس کی شدت میں کمی آجائے گی مگریہ امید ثمرآورنہ ہوسکی

 

ذرائع کے مطابق امریکی ماہرین کی امید کی کرن اس وقت بجھ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ پچھلے تین دن سے درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود کرونا وائرس کے کیسزمیں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے

امریکی میڈیا کی طرف سے اس حوالے سے کچھ رپورٹس کا ذکربھی کیا جارہا ہےکہ امریکی حکام اب مزید پریشان بھی ہیں اورکرونا کی تباہ کاریوں سے بہت زیادہ خوف زدہ بھی ہیں ،اب درجہ حرارت تو بڑھ گیا ہے لیکن اب کس چیز سے امید لگائیں‌

Leave a reply