امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

0
28

امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مغربی مسی سپی میں 200 افراد پر مشتمل علاقہ سلور سٹی بگولوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ریسکیو ٹیمیں اس تباہی کے دوران لاپتا چار افراد کو تلاش کررہی ہیں۔


مسی سپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی اس تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے-

اس تباہی کا موازنہ 2011 میں جوپلن، میسوری میں آنے والے بگولے سے کیا جا رہا ہے جس میں 161 افراد ہلاک ہوئے تھے.نیوز نیٹ ورکس کی طرف سے شائع ہونے والی تباہی کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پوری عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں.

مسی سپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے کہا کہ طوفان کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے، ہم جانتے ہیں کہ ابھی بھی متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ ریسکیو اور سرچ ٹیمیں متحرک ہیں۔


ایک مقامی شخص شووا نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی، یہ ایک چھوٹا سا علاقہ تھا جو اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔


شارکی کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 13 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ ہمفریز کاؤنٹی میں بھی تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور مزید تین کی حالت نازک ہے۔


کیرل کاؤنٹی کے ایک گھر میں تین افراد طوفان کی تباہ کاریوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مونرو کاؤنٹی میں بھی دو افراد مارے گئے۔

Leave a reply