امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کیلئے سیلاب کی امداد بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا

0
55

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔

باغی ٹی وی : امورخارجہ کمیٹی کو بھیجے گئے اپنے خط میں شیلا جیکسن نے لکھا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے انہوں نے خط میں درخواست کی کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر د یئے جائیں-

ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔

اپنے خط میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے لکھا کہ اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

قبل ازیں شیلا جیکسن لی نے امریکی کانگریس میں پاکستان میں تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا تھا،اپنی بریفنگ میں شیلا جیکسن نے کہا تھا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔

انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا تھا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

دنیا کے سرد ترین علاقہ میں زندگی کیسی گزرتی ہے؟

Leave a reply