امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے بھی ملیں،ابو عاقلہ کے خاندان کا مطالبہ

0
24

الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکن صحافی خاتون شیریں ابو عاقلہ کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے امریکی جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی صدر خطے کے دورے پر آئیں تو ہم سے ملیں-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز لکھے گئے جوبائیڈن انتظامیہ کو خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس پر دکھ اور غم ہے کہ امریکی انتظامیہ کا ابو عاقلہ کی موت پر رد عمل دھوکے پر مبنی تھا اور اسرائیل کو اس جرم سے محفوظ بنانے کے لیے تھا۔

الجزیرہ کی خاتون صحافی پر فائرنگ غیر ارادی طور پر ہوئی، امریکا

یاد رہے کہ اس ہفتے میں امریکہ کی طرف سےابو عاقلہ کو گولی لگنے کے بارے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ابو عاقلہ اسرائیلی گولی سے ہی قتل ہوئی ہو مگر یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر نہیں کیا گیا وائٹ ہاوس نے 4 جولائی کواس واقعے کے بارے میں کہا تھاابو عاقلہ کولگنے والی گولی اس قدر ڈیمج ہو چکی تھی کہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ گولی کس کی تھی۔

ابو عاقلہ کے عزیزو اقارب نے اس امریکی بیان پر کہا ہے کہ امریکہ اس طرح اسرائیل کی ذمہ داری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے –

جبکہ اقوم متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے اپنی تحقیقات میں اس واقعے کو اسرائیلی فوج کی دانستہ گولی کا شاخسانہ بتایا تھا جس میں ابو عاقلہ کوسیدھی گولی ماری گئی تھی جبکہ سی این این ، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں بھی اسرائیلی فوج ہی اس صحافی خاتوں کے قتل کی ذمہ دار قرار دی گئی تھی۔

تاہم اسرائیل ان حقائق سے انکار کرتا ہے۔ اسی طرح وائٹ ہاوس نے بھی سارے حقائق دیکھنے کے بعد کہہ دیا ہے کہ اسے یہ کہنے جواز نہیں نظر آتا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر گولی ماری ہو گی۔ بس یہ افسوسناک حالات کا نتیجہ ہے۔

ہندوستان میں حجاب کی بنا پر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کردیا گیا

تاہم ابو عاقلہ کے خاندان کو لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک صحافی خاتون کے اس بہیمانہ قتل پر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کا سایہ پڑ جائے گا-

ابو عاقلہ کے خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی فوج کے ظلم کو چھپانے کا میلان رکھتا ہے یہ تو ایسے ہی ہے کہ آپ دنیا سے اور ہم سے بس یہ کہیں کہ چھوڑو آگے بڑھو اور اس معاملے پر خاموشی ہی بہتر ہے خط میں ابو عاقلہ کے خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوبائیڈن علاقے کے اپنے دورے کے دوران انہیں بھی ملیں ۔

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہوگئے

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے اس مقتولہ صحافی ابو عاقلہ کے اہل خانہ کے خط پر یا ملاقات کی درخواست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جب اس خط کے بارے میں امریکی پریس سیکرٹری سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا، ابھی یہ خط دیکھا نہیں ہے اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتے ، البتہ جوبائیڈن اس واقعے سے متعلق تحقیقات کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ امریکی سینئیر حکام ابو عاقلہ کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے گیارہ مئی کو جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ابو عاقلہ اس وقت جاں بحق ہو گئیں تھیں ، جب وہ الجزیرہ چینل کی طرف سے جنین کیمپ پر فوجی کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو…

Leave a reply