یوکرین میں ایک اور امریکی صحافی ہلاک،برطانوی صحافی زخمی
کیف: یوکرین جنگ کی کوریج کرنے والا ایک امریکی صحافی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا-
باغی ٹی وی : دی گارجئین کے مطابق امریکی صحافی پیئرز کرزیوسکی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ان کے ساتھی برطانوی صحافی بینجمن ہال شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گارجین کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافی کا تعلق فاکس نیوز سے تھا جہاں وہ بحیثیت کیمرہ مین فرائض سرانجام دیتے تھے۔
فاکس نیوز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پیئر زکرز یوسکی دارالحکومت کیف کے قریب فائرنگ کی زد میں آگئے تھے۔ ویڈیو کے تحت پیئر زکرزیوسکی کے ساتھ زخمی ہونے والے صحافی بینجمن ہال کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ برس اسرائیلی فوج نےفلسطینی صحافیوں پر260 سے زائد حملےکیے، رپورٹ
واضح رہے کہ دو دن قبل ہی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک امریکی صحافی کو چیک پوسٹ کراس کرتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی تھا جو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا کیف کے مضافات میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں امریکی صحافی برینٹ ریناڈ کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ گولی گردن میں لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔
اسرائیل سائبرحملے سے بہت متاثرہوگیا
دوسری جانب روسی افواج کے محاصرے میں موجود یوکرینی شہر ماریوپول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ہزار شہریوں کی گاڑیاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم روٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں جب کہ مزید دو ہزار گاڑیاں نکلنے کی منتظر ہیں روسی افواج کی جانب سے کیے جانے والے محاصرے کے بعد یہ پہلا کامیاب انسانی انخلا ہے۔