کرونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آور،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق

0
38

واشنگٹن:کرونا وائرس امریکی سینیٹ میں حملہ آور،سینیٹر رینڈ پال میں کورونا وائرس کی تصدیق ،اطلاعات کےمطابق امریکی سینٹ کے رُکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔

اتوار کو سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کینٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹرنے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے سنگین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کورونا وائرس کی وبا کو1930 کی دہائی میں آنے والے معاشی بحران جیسی آفت قرار دیا ہے۔

میئر کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دس دنوں میں مزید وینٹی لیٹر دست یاب نہیں ہوئے تو ایسے لوگوں کی ہلاکت بھی ہوسکتی ہے جن کی حالت زیادہ تشویش ناک نہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کے 25ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply