امریکی سینیٹر کی ترک صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے منگل کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر تنقید کرتے ہوئے انقرہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کو روک رہا ہے۔
باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت روکنے اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے منفی کردار پر تنقید کی-
امریکا کا یوکرین کوطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا فیصلہ
وان ہولن نے کہا کہ اردوان نے ترکی کو ایک بہت ہی برے راستے پر گامزن کیا ہے، جیسے جیسے ہم مئی میں ہونے والے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں گذشتہ ہفتے اردوآن نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مئی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔
وان ہولن نے استنبول کے میئر اور اردوان کے سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصول نہیں اپنا رہے۔
واضح رہے کہ استنبول کے میئر اکریم امام اوغلو پر گذشتہ سال ترکی کے سپریم الیکٹورل بورڈ کی جانب سے تنقید کے باعث اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب انہوں نے اردوآن کی پارٹی پر بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد دوسرے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی سینیٹر کی ناراضی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف زمینی حملے کی دھمکی دی ہے جو داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم شراکت دار ثابت ہوئے ہیں،تاہم بائیڈن انتظامیہ اور پینٹاگون کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ترکی نے آپریشن کو فی الحال روک دیا ہے۔
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
گذشتہ سال نومبر میں ترکی نے شام میں ایک اڈے پر بھی بمباری کی تھی جس پر امریکہ کا کہنا تھا کہ اس سے امریکی افواج کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مغرب نے دونوں نورڈک ممالک کو نیٹو کی رکنیت کے لینے پر آمادہ کیا ہے۔ لیکن ترکی نے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں سے ایک ان افراد کو ترکی کے حوالے کرنا ہے جن کے بارے میں ترکی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں۔
ترکی کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے بارے میں امریکی سینیٹر، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ اگر اردوآن فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں داخلے کی مخالفت جاری رکھتے ہیں تو "ممکنہ طور پر مختلف قسم کی پابندیوں” پر غور کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار…
انہوں نے ترکی کی جانب سے امریکی لڑاکا طیارے ایف سولہ کے حصول کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ ترکی کو اس سے قبل ایف 35 مشترکہ اسٹرائیک فائٹر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ اس نے روسی فضائی دفاعی نظام خریدا تھا جس کے بارے میں نیٹو کے اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ان کی سلامتی کو خطرہ ہو گا اس کے بعد سے ترکی نے ایف سولہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 بلین ڈالر ہے۔ تاہم، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کے باعث اس کا امکان کم ہےاس صورت میں کہ بائیڈن انتظامیہ صدارتی حکم کے ذریعے طیاروں کی فروخت کا فیصلہ کرتی ہے-
وان ہولن نے کہا کہ کانگریس میں نامنظوری کی قرارداد دائر کی جائے گی ظاہر ہے، صدر اسے ویٹو کر سکتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ صدر اس نوٹیفکیشن کو اپنی منظوری کے تحت جاری کرنا چاہتے ہیں۔