امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام

0
28

واشنگٹن: امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام ،اطلاعات کے مطابق امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے۔ امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا۔

چین اور روس کے ساتھ سپر سانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں امریکا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا۔ امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔

برطانوی میڈیا نے 5 روز قبل چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔

چین نے حال ہی میں ہائپرسونک میزائل کے تجربے سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خلائی جہاز کا تجربہ کیا تھا تاکہ دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجیز کا ٹرائل کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی جریدے ’فنانشل ٹائمز’ نے رپورٹ کیا تھا کہ بیجنگ نے اگست میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کیا تھا جس نے ’لو اوربٹ‘ میں دنیا کے گرد چکر لگایا اور اپنے ہدف سے کچھ دور جاگرا۔

جریدے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک میزائل لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے چلایا گیا اور اس کا تجربہ خفیہ رکھا گیا۔

تاہم چین نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشق دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجی کی تھی جس سے خلائی جہاز کے لانچنگ اخراجات کم کر سکتے ہیں۔

Leave a reply