امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون،باہمی تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

0
23

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا ہے.

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹکی جانب سے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطے کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔


انہوں نے اپنے ٹویٹ پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی ان کی دادی زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت، مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے.پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 77 شہریوں کا جاں بحق ہونا سانحے سے کم نہیں،قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث کافی نقصان ہوا ہے، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی.

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائیں، پاکستانی قوم تعاون اور اتحاد سے مشکلات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں بارش متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں. پی پی پی کارکنان سخت موسم کے متاثر ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنا کردار نبھائیں، انتظامیہ سے تعاون کریں: بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے ملک باعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ناگذیر بن چکا ہے، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

Leave a reply