امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

0
48

امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا الرٹ‌ جاری کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، امریکی غیر سرکاری تنظیم نینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے تناظر میں‌ اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے، اس نے کشمیریوں‌ کی نسل کشی کا الرٹ جاری کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا ہندوتوا کا نظریہ، کشمیر میں بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، علاقے میں مواصلات کے ذرائع کی معطلی، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ، تشدد ، خواتین کی آبروریزی، بلاجواز بے انتہا پکڑ دھکڑ کشمیر یوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ ہیں،

امریکی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں، واضح‌ رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک انٹرویو کے دوران 80 لاکھ کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی باتوں‌ کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا،

Leave a reply