امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں گے
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بدھ کو بھارتی ہم منصب ،وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے. بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارتی حکام سےایرانی تیل کی درآمد، روسی میزائل خریدنے کےمعاملے پر بات کریں گے.
واضح رہے کہ دورہ بھارت سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی. اس موقع پر افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے.
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.