ساری دنیا سے غریبوں کے نام پرفنڈز اکھٹے کرنے والی شرمین عبید چنائے نے مشکل وقت میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا

0
54

لاہور:ساری دنیا سے غریبوں کے نام پرفنڈز اکھٹے کرنے والی شرمین عبید چنائے نے مشکل وقت میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی معروف سوشل ورکرہونے کا دعویٰ کرنے والی آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے اس وقت تمام سماجی ، انسانی قدروں کو پامال کردیا جب دنیا کا ہرانسان ایک دوسرے کا سہارا بن رہا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق دنیا بھرسے غریبوں کی بھلائی کے نام پرسالوں سے کروڑوں ڈالرزفنڈزاکٹھا کرنے والی شرمین عبید چنائے نے آج مشکل وقت میں جب غریبوں اورکمزوروں کے لیے سہارا بننا تھا ، ان کے بے سہارا کرکے بہت بڑاظلم کیا ہے

 

باغی ٹی وی کےمطابق شرمین عبید چنائے جوکہ کئ سالوں سے ‘The Citizens Archive of Pakistan کے نام سے ایک بین الاقوامی این جی او چلا رہی ہیں اوراس سلسلے میں امریکہ ، برطانیہ ، سمیت مغرب اوریورپ کے ملکوں سے سالانہ کروڑوں ڈالرز غریبوں کے نام پرلاتی ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق شرمین عبید چنائے نے بڑی تعداد میں غریب ملازمین کو یہ کہہ کرنوکری سے نکال دیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے وہ اتنے ملازمین کو ملازمت پر نہیں رکھ سکتیں‌،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ غیر قانونی بھی ،کیوںکہ کسی بھی ورکرکو ملازمت سے فارغ کرنے کے لیے کم از کم ایک ماہ قبل مطع کیا جاتا ہے اورفارغ کرتے وقت طئے شدہ قواعد کے مطابق مراعات اورتنخواہ دے کرفارغ کیا جاتا ہے

ذرائع کے مطابق شرمین عبید چنائے نے بغیر کسی نوٹس کے ان ملازمین کو فارغ کیا ہے ، یہ وہ ملازم ہیں جن کی تخواہیں بھی معمولی تھیں

دوسری طرف ان ملازمین کا کہنا ہےکہ ان حالات میں جب پوری قوم آزمائش میں کاروباربند ہیں ، زندگی معطل ہے وہ اپنا اوراپنے گھروالوں کا پیٹ کیسے پالیں گے ، ملازمین نے شرمین عبید چنائے کے اس رویے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا بھر سے سالانہ کروڑوں ڈالرز اکٹھا کرتی ہیں لیکن غریب ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کرکے دنیا کو یہ بتا رہی ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتیں

ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شرمین عبید چنائے نے ڈونروں سے پاکستان میں کرونا سے متاثرافراد کی امداد کے نام پرکروڑوں ڈالرز لینے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

شرمین عبید چنائے جس کو پاکستان مخالف بین الاقوامی طاقتوں کی بھرپورحمایت بھی حاصل ہے ، پاکستان میں کھل کرقومی اوراسلامی اقدار کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی رہتی ہیں‌

Leave a reply