امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ملزمان اشتہاری قرار

ameer balaj tipu

امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے ہیڈ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان نے تصدیق کر دی ۔ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئیے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ھے دونوں نامزد ملزمان تفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ھے ،دبئی پولیس نے طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ھے ، گرفتار نہ ہونے پر دونوں نامزد ملزمان کی لاہور میں موجود جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کئیے جائینگے ،بالآج قتل کیس کی تفتیش تقریبا مکمل ہو چکی ھے تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں.

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

Comments are closed.