امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیے جانے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
امیر بالاج قتل کیس میں سی آئی اے ٹیم نے مقتول کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو گرفتار کر لیا، احسن شاہ کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا بلکہ سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے،اہل خانہ کے مطابق احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ نے اس قتل کے عوض 50 لاکھ روپے لیے ہیں ،
امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی فائرنگ سے موت ہو گئی،واقعہ چوہنگ کے قریب شادی ہال میں پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا،تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، امیر بالاج ٹیپو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،
امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا تھا،حملہ آور نے سیلفی ویڈیو بنانے کے بہانے امیر بالاج پر حملہ کیا، ملزم مظفر حسین تقریب میں 3بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا،شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3گروپوں نے نوٹس کیا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں ، ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا
بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بلا ٹرکاں والے کے پوتے تھے،ان کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو خرم اعجاز نامی ملزم نے 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ان کے دادا بلا ٹرکاں والے کو عبدالوحید نامی شخص نے ان کے ڈیرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار