بالی وڈ فلم ”دل چاہتا ہے” کی ریلیز کو 21 برس ہو گئے ہیں اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پرانی وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ "وہ فلم جس نے یہ سب شروع کیا، آج 21 سال کی ہو گئی ہے۔ کاسٹ اور عملے کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا، ناظرین کا بھی شکریہ جنہوںنے اس فلم کو اتنا پیار دیا.
فرحان اختر نے اس فلم سے اپنے ڈائریکشن کیرئیر کی شروعات کی، فلم کی کاسٹ میں پریتی زنٹا، عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، ڈمپل کپاڈیہ، اور سونالی کلکرنی و دیگر شامل تھے. 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں فلم
کی کاسٹ نے بہترین اداکاری کی. عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کی جوڑی نے شائقین کے دل موہ لئے اُس سال کی یہ بہترین فلم بھی قرار پائی ان تینوں کی جوڑی کا سحر آج تک برقرار ہے. کہا جاتا ہے کہ عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، اسی طرح سے سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے.نہ صرف فلم بلکہ اس کا میوزک بھی اُس دور میںبہت کامیاب ہوا تھا،پریتی زنٹا کی خوبصورت اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا تھا.یاد رہے کہ فرحان اختر جاوید اختر کے بیٹے ہیں ان کی بہن زویا اختر بھی ہدایتکارہ ہیں.دونوں کی کام کو بالی وڈ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کے تمام بڑے سٹارز ان کی ڈائریکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں.