بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرہ رہتی ہیں خبروں میں ، خصوصی طور پر انکے رشتے کو لیکر. عامر خان کی بیٹی آئرہ نے پچھلے سال 18 نومبر کو ممبئی میں ان کے دیرینہ دوست نپور شیکھرے کے ساتھ کی تھی. آئرہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ اگلے سال شادی کررہی ہیں.انہوں نے کہا کہ تین جنوری کو ہم پہلی بار ملے تھے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم 3 جنوری کو ہی اگلے سال شادی کریں. ہم دونوں ایک دوسرے کے پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں.
”میرے والد عامر خان کو جب میںنے نپور شیکھرے کے بارے میںبتایا تو میرے والد نے کہا کہ اگر تم دونوں کی اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے تو یقینا آپ کو شادی کر لینی چاہیے.” ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا ، اور پھر فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ آئرہ کی منگنی میں عامر خان، رینا دتہ، کرن را سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی . اس منگنی میں کرن رائو جو کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ ہیں انہوں نے شرکت کی تو میڈیا میں یہ بات بہت اچھالی گئی، کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن نے بھی منگنی کی تقریب میںشرکت کی.