fbpx

عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے وفد کے ہمراہ مفتی نعمان سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عا لمیہ سائٹ ضلع غربی میں مفتی نعمان سے ملاقات کی۔ عامر خان نے کراچی میں ہونے والے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں تعاون کی اپیل کی۔اس موقع پر مفتی نعمان نے عامر خان کی گفتگو کو تفصیلی طور پر سنا اور ضمنی الیکشن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس مو قع پر رکن رابطہ کمیٹی عادل خان،علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و دیگر اراکین علماء کمیٹی بھی موجود تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.