وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے

وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے

وزیر اعظم سے کراچی سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیردفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی بھی شامل تھے ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطاءاللہ شریک تھے اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد ملاقات کرنےو الوں میں شامل تھے آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا

گورنر سندھ نے وزیراعطم سے اراکین اسمبلی کی ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی ہے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین میں عامر لیاقت حسین اور نجیب ہارون شامل نہیں وزیر اعظم نے آج عامر لیاقت حسین کو بھی ملاقات کے لیے طلب کیا تھا عامر لیاقت حسین وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں

عامر لیاقت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آج سفر نہیں کر سکوں گاکل ان شااللہ روانہ ہوں گا،طالب کے سامنے مطلوب حاضر ہوگا لیکن افواج پاکستان کے خلاف جاؤں گا نا آپ کو جانے دوں گا، البتہ اگر آپ نے یہی تہیہ کر لیا ہے تو ہم دونوں میں ایک قدرِ مشرک تو بہرحال ہے “ دونوں ضدی ہیں” ملتے ہیں اور قائل کرتے ہیں

واضح رہے کہ عامر لیاقت عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا بھی عندیہ دے چکے ہیں ق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، اب میں سوچ چکا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں ، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں اور ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا ، سب کو اسی طرح کھو رہے ہیں ، میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! لیکن اب میں سوچ چکا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں ، گھبرانا نہیں ہے ، یہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیے اور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے ۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر اسد عمر پر اراکین کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں ، آئین اتنا وہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں ، دونوں بھائی لڈو بٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ، ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں ۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ۔

لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

 عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے

تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت

Comments are closed.