fbpx

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک،انٹر نیٹ صارفین برہم

ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، اس انٹرویو میں دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا صحافی کے ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس اس ویڈیو جیسے مزید ثبوت موجود ہیں جس سے وہ ثابت کر سکتی ہیں کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پروائرل ہوتی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے، انٹرنیٹ صارفین کا اِن غیر اخلاقی ویڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اور دانیہ شاہ میں طلاق کا معاملہ جب فیملی کورٹ پہنچ چکا ہے تو سوشل میڈیا پر کیوں غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے طلاق کے لیے فیملی کورٹ جانے اور عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد عامر لیاقت حسین دانیہ شاہ کی متعدد وائس نوٹس لیک کر چکے ہیں۔

وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے-

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نے مجھے کبھی بھی گھر پر نوکروں کے سامنے عزت نہیں دی ہاں میڈیا پر میرے ساتھ اچھے تھے لیکن جیسے ہی گھر پر پہنچتے تھے ان کا رویہ بدل جاتا تھا۔

دانیہ شاہ نے کہا تھا کہ عامر لیاقت نے مجھے میرے گھر والوں سے دور کرنے کی بھی کوشش کی دانیہ نے پیسوں کے لیے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے پیسوں یا چیزوں کی ضرورت نہیں ہے میڈیا، دنیا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے پیسے کے لیے عامر لیاقت سے شادی کی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ