عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

0
220

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین وفات پا گئے ہیں

عامر لیاقت حسین کے ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت رات کو رو رہے تھے، عامر لیاقت کہہ رہے تھے کہ میری بیوی نے مجھ سے بے وفائی کی، ساتھ یہ بھی بول رہے تھے میں مر جائوں گا،میں مر جائوں گا

عامر لیاقت کا ملازم ہسپتال سے کسی کو فون پر تفصیلات بتا رہے تھے کہ رات کو ہی بول رہا تھا کہ میں مر جاؤں مر جاؤں گا، ملازم کا کہنا تھا کہ رات کو بالکل صحیح تھے، صبح ڈرائیور کی طبیعت خراب ہوئی اسکو باہر لائے اسکو پانی ڈالا، لائئٹ آئی تو جنریٹر بند کیا اور جب عامر لیاقت کو اٹھانا چاہا تو وہ نہیں اٹھے، ایمبولینس منگوائی گئی ، عامر لیاقت کا کوئی اہلخانہ میں سے کوئی فرد موجود نہیں تھا، رات کو عامر لیاقت نے یہ بھی کہا تھا کہ میں صبح اسلام آباد جا رہا ہوں،

عامر لیاقت کی موت کے بعد انکی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا،

عامر لیاقت کی وفات کی خبر آئی تو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افسوسناک خبر ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

عامر لیاقت حسین کی وفات پر انکی سابق بیوی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، دانیہ جن کی شادی کے چند ماہ بعد طلاق یو گئی تھی نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد انسٹا گرام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

Leave a reply