عامر لیاقت نے اہلیہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر شائع کر دی

0
101

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

عامر لیاقت نے اہلیہ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شئیر کر دی۔تصویر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر علی زیدی بھی موجود تھے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے عمران خان سے آپ کی دوستی کروا دی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی دوستی تھی،دوستی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی ووٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں،عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے نہیں ہونے والا ،جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہونے والا ہے۔

Leave a reply