عامر اور فریال مخدوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

0
26

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا

باغی ٹی وی :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا عامر اور فریال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد زاویار خان رکھا ہے
https://www.instagram.com/p/B84BsxhjzKd/?igshid=w8p9uuycwdlw
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے نہایت منفرد انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بچے کے جنس کا بھی اعلان کیا تھا

عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش 24 اپریل 2018 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے علینا خان رکھا

فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں عامر اور فریال کے درمیان ہوئے کئی تنازعات بھی ماضی میں سامنے آئے جبکہ فریال مخدوم اپنے خاوند کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں

2017 میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا تھا جس کے بعد ان دونوں نے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کیا البتہ اس اعلان کے چند روز بعد فریال نے اپنے ماں بننے کی خبر کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی

Leave a reply