مزید دیکھیں

مقبول

خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف...

سیالکوٹ: شوہر سے جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) شوہر سے...

اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ...

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گولیاں چل گئیں،طالبہ قتل

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22...

عامر خان اور گوری اسپریٹ کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی،دونوں نےخاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کے بارے لب کشائی کی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران گوری اسپریٹ نے عامر سے محبت کیوں کی ؟ کے سوال پر بتایا کہ میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو،جس پر عامر نے خوش مزاجی سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سب کے بعد تم نے مجھے ڈھونڈ لیا۔

عامر کی پسندیدہ فلموں سے متعلق سوال پر گوری نے بتایا کہ میں نے عامر کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں،اس پر اداکار عامر نے وضاحت دی کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی وڈ کی فلمیں نہیں دیکھتی حتیٰ کہ گوری نے میرا کام بھی زیادہ نہیں دیکھا ‘،وہ مجھے ایک سپر اسٹار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔

منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

اسی دوران گوری اسپریٹ نے بتایا کہ میں نے کئی برس پہلے عامر کی فلم ’ دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان ‘دیکھی ہے گوری سے محبت کرنے کے سوال پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ ’ان کی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ بالی وڈ فلمز کی فین نہیں حتیٰ کہ انہوں نے میری بھی صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں-

شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم