امیتابھ بچن کا اپنی شادی کے متعلق دلچسپ انکشاف

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں پر اپنی اور جیا کی شادی کے حوالے سے ایک اہم اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر امیتابھ بچن نے اپنی اور جیا کی شادی کی یاد گار تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے لکھا کہ آج 3 جون 2020 کو میری اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CA8iuzvh-ru/?igshid=jr8vg44ildzv
امیتابھ بچن نے لکھا کہ میری فلم ’زنجیر‘ میں کامیابی کے بعد ہم دوستوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا جب میرے والد کو یہ معلوم ہوا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ پہلی مرتبہ لندن جارہا ہوں تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کون جارہا ہے؟

امیتابھ بچن نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو جیا کے بارے میں بتایا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی کرو۔

اداکار نے لکھا کہ میرے والد نے کہا کہ اگر تم لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی نہیں کروگے تو میں تمہیں لندن نہیں جانے دوں گا۔

اداکار نے لکھا کہ والد کے کہنے پر میں نے جیا سے شادی کر لی-

یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 میں ہوئی تھی-انہوں نے شادی کے بعد بھی متعدد فلموں میں اکٹھے کام کیا-

ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

Comments are closed.