امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاونٹ ہیکرز سے بحال کروا لیا گیا

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا تھا تاہم اسے ریکور کر لیا گیا ہے، ہیکرز نے امیتابھ بچن کے اکانوٹ پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کا ٹویٹراکاﺅنٹ ہیک کرلیا. ہیکرز نے ٹویٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی ،ہیکرز نے ترکی کا پرچم بھی لگا دیا. ہیکرز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ پوری دنیا کیلئے بہت اہم پیغام ہے کہ ہم آئس لینڈ حکومت کی جانب سے ترک فٹبالرز کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ہم پیار سے بات کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاتھ میں بڑا ڈنڈا بھی ہوتا ہے ، ہم تمہارے اوپر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بڑا سائبر حملہ کرنے جارہے ہیں .امیتابھ بچن کے اکاﺅنٹ کی ہیکنگ کی اطلاع پر اسے بحال کرنے کی کوششیں کی گئی ، اب اکاﺅنٹ بحال ہو چکا ہے اور امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے گڈ مارننگ لکھا ہے. ہیکرز کی جانب سے کی گئی ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں.
जी जीवन का यही सत्य है ; स्वीकार करो
अशुधता से परे उसका बहिष्कार करो https://t.co/3EkLA0HlA6— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 11, 2019