اداکار امیتابھ بچن جن کے پرستار پوری دنیا میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جو ہندی بولتے اور سمجھتے ہیںان کی ہر فلم نے شائقین کا دل جیتا ۔امیتابھ بچن کو شہنشاہ آف بالی وڈ بھی کہا جاتا ہے ۔صرف ان کے مداح ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھی چاہے وہ سینئر ہیں یا جونئیر انہیں بے حد عزت او ر احترام دیتے ہیں۔امیتابھ سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر کی جا ری ۔ تصویر میں امیتابھ بچن گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور گاڑی کے باہر عامر خان کھڑے ہیں جو ہاتھ ملانے کےلئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور امیتابھ بچن نے ان سے ہاتھ ملانے کےلئے بڑھایا ہوا ہے ۔عامر خان امیتابھ بچن سے ہاتھ ملاتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ان کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے اور
جس طرح سے وہ کھڑے ہیں وہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ امیتابھ بچن سے کتنی محبت کرتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اس تصویر کا کیپشن لکھا ” جیسے ہی میں جانے کےلئے گاڑی میں بیٹھا،میری گاڑی کے شیشے پر مجھے ایک دستک سنائی دی میں نے دیکھا تو وہ عامر خان تھا ، او گاڈ ، اتنے زیادہ لیجنڈری فنکار ایک ہی شام میں “۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کا شہنشاہ بہت جلد ہمیں رنبیر اور عالیہ کے ساتھ براہمسٹرا میں دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں پرینیتی چوپڑا ،بھومن ایرانی ،انوپم کھیر ،ساریکا ،نینا گپتا و دیگر کے ساتھ نظر آئیں گے ۔