امیتا بھ بچن کی آئی سی سی قانون پر تنقید…

0
65

ورلڈ کیپ 2019 کا فائنل مقابلہ ٹائی ہونے کے با وجود انگلینڈ کی ٹیم کوباؤنڈریز کی بنیاد پر چمیپئن قرار دینےکے قانون پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کوشدید تنقید کا سامنا ہے بالی ووڈ اداکار امیتا بھ بچن کی تنقید نے سب تنقیدوں کو پیچھے چھوڑ دیا.
امیتا بھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹرکو استعمال کرتے ہوئے آئی سی سی کے اس قا نو ن کو ایک مثال سے تنقید کا نشانہ بنایا . اداکارامیتا بھ بچن کا کہنا تھا کہ میرے پاس 2ہزارروپے ہیں اور آپ کے پاس بھی 2ہزار روپے ہیں.آپ کے پاس 2ہزارروپے کا ایک نوٹ ہے اور میرےپاس 500روپے کے 4 نوٹ ہیں تو ہم دونوں میں سے زیادہ امیر کون ہوا ؟آئی سی سی کا ماننا ہے کہ جس شخص کے پاس 500روپے کے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیرہیں

Leave a reply