ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز،اثاثے ظاہر نہ کئے تو پڑیں گے چھاپے

ایمنسٹی سکیم کے تحت بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا آج آخری روز ہے، رات بارہ بجے کے بعد ایف بی آر کو چھاپوں کا اختیار مل جائے گا

ایمنسٹی سکیم میں کتنے ہزار افراد نے درخواست دے دی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اثاثے ظاہر کئے، ایمنسٹی سکیم کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی.

ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان

شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے

ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

Comments are closed.