عامر لیاقت سے شادی کی دعویدار لڑکی کے معاملہ کا ڈراپ سین ہو گیا

0
25

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت سے شادی کی دعویدار لڑکی کے معاملہ کا ڈراپ سین ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار لڑکی ہانیہ خان کے والد منظر عام پر آ گئے۔ہانیہ خان کے والد طارق پرویز نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کا عمل آخرت سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔مجھے اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔میری بیٹی نے عامر لیاقت پر نکاح کا جھوٹا الزام لگایا ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔طارق پرویز کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے عامر لیاقت نے رمضان سے قبل ہمارے گھر آئے تھے اور ہماری مدد کی تھی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے تھے ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبی عامر پر الزامات عائد کیے تھے۔ہانیہ خان نے واٹس ایپ گفتگو کے متعدد اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے اور طوبی عامر پر کالے جادو کے الزامات عائد کئے ہیں۔
تاہم عامر لیاقت نے تیسسری شاید کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ دو سال قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ، مذہبی اسکالر اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ سید نامی ایک خاتون سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد ان کی شادی کے میڈیا میں خوب چرچے تھے ، شادی کے فوری بعد دو سے تین پروگرامز میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری بیوی طوبیٰ سید کے ہمراہ شرکت کی جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے۔
ایک پروگرام کے دوران میزبان صنم بلوچ اور خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ پر نام نہاد دینی تعلیم حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے دین پڑھا ہی نہیں ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک حدیث مبارکہ سُنا کر دوسری شادی کرنے کا جواز پیش کیا اور کہا کہ دوسری شادی ہمیشہ راس آتی ہے ۔ دوسری شادی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے بھی کافی رد عمل دیا تھا۔

Leave a reply