آرمی چیف کراچی اورسندھ کے عوام کے مسائل کا نوٹس لیں، مصطفیٰ کمال

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اوردیگرکے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاریفرنس کی سماعت ہوئی

گواہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کے وکلا نے گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات نا مکمل قرار دے دیئے،عدالت نے گواہ سے مکمل دستاویزات طلب کر لیں،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی

عدالت پیشی کے موقع پر سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 3سال سے سندھ کی چوکیداری کررہی ہے،متنازعہ مردم شماری کووفاقی کابینہ نےتسلیم کرلیا،بلاول بھٹو نے غصے میں پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف نے ٹیلی فون کیا،آرمی چیف کراچی اورسندھ کے عوام کے مسائل کا نوٹس لیں ،یہاں پر روزگار کے مواقع ملنے چاہئے، کراچی سے پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو ملتا ہے ،کراچی کو تباہ کرنا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری پر وفاقی حکومت نے مہر لگا دی،ایم کیو ایم بد قسمتی سے چوروں کے ساتھ مل گئی،شہر والوں کو لوٹنے کے لئے حکومت میں گئی، اپنے آپ کو بچانے کے لئے ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی بنی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے را  کے ساتھ تعلقات ہیں ،مردم شماری میں لوگوں کی تعداد کم اور ووٹر زیادہ ہیں ایم کیو ایم نے چور کے ساتھ مل کر شہر کو لوٹا، شہر کا میئر کرپشن کر کے بیرون ملک گھوم رہا ہے، ایم کیو ایم نے کراچی والوں کی نسلوں کا سودا کردیا، پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کراچی سے کشمور تک سندھ ان کا ہے،

واضح رہے کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، افتخار قائم خانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دیگر ملزمان میں محمد داؤد،محمد رفیق،محمد عرفان شامل ہیں،

پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی

Leave a reply