بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسوں اور تحریک پر وزیراعظم عمران خان نے بھی میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو اتحادی جماعتوں کوظہرانہ دیں گے ،ظہرانے میں موجودہ سیاسی صورتحال، پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مشاورت کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم اتحادی پارٹیوں کو ظہرانہ دیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن کی تحریک پی ڈی ایم سے نمٹنے کے لیے بھی مشاورت ہو گی۔

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ظہرانے میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدشریک ہوں گے،وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جی ڈی اے کی نمائندگی فہمیدہ مرزا کریں گی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلا ل بھی ظہرانے میں شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے نام سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی ہے جس میں نواز شریف و دیگر رہنما اداروں پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی بیانیہ سامنے لا رہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت پیٍغام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم پارٹی ترجمانوں اور وزراءکو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم کی سیاسی محاذ پر بھرپور مزاحمت کی جائے ۔ اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیاگیا جس میں وزیراعظم اپنے اہم اتحادیوں کو بھی اس معاملے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

Leave a reply