ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

0
31

ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر اسلحہ کی نمائش پر 3 اور انتشار پھیلانے پر 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئی

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ این اے 75 میں علاقہ اگو چک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کے باہر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان 1. عمران ولد محمد بوٹا سکنہ مالکو 2. عابد علی ولد کرامت علی سکنہ پونگ اونچا .3 محمد عظیم ولد بوٹا سکنہ اگو چاک جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل ،1بور 223 معہ بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں

جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے ملزمان 1.محمد قربان ولد شوکت علی سکنہ مانج نارنگ 2. عمران ولد انور سکنہ منج نارنگ 3. انور ولد خالق سکنہ مانج نارنگ 4. محمد بوٹا ولد بدر دین سکنہ ڈنگہ گجرات 5. سیف اللہ ولد محمد بوٹا سکنہ فیصل آباد 6. شریف ولد کرامت علی سکنہ پسرور بھگت پور جن کا تعلق (پی ایم ایل این) سے ہے ۔

ان ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ این اے 75 میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

Leave a reply