ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکر کے گرفتار کرلیا

0
26

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ این اے 75 میں علاقہ اگو چک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کے باہر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان عمران ولد محمد بوٹا سکنہ ،مالکو عابد علی ولد کرامت علی سکنہ پونگ اونچا ،محمد عظیم ولد بوٹا سکنہ اگو چاک جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل ،1بور 223 معہ بھاری مقدار میں گولیاں برآمد

جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے ملزمان 1.محمد قربان ولد شوکت علی سکنہ مانج نارنگ 2. عمران ولد انور سکنہ منج نارنگ 3. انور ولد خالق سکنہ مانج نارنگ 4. محمد بوٹا ولد بدر دین سکنہ ڈنگہ گجرات 5. سیف اللہ ولد محمد بوٹا سکنہ فیصل آباد 6. شریف ولد کرامت علی سکنہ پسرور بھگت پور جن کا تعلق (پی ایم ایل این) سے ہے ۔

ان ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ این اے 75 میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

Leave a reply