جنسی جرائم روکنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ:سخت اورجلد سزائیں ہوں گی

0
29

اسلام آباد: جنسی جرائم روکنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ:سخت اورجلد سزائیں ہوں گی ،اطلاعات کے مطابق ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، حکومت نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چھوٹے بچوں اورخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے جنسی جرائم سے متعلق خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جنسی جرائم سے متعلق قائم کی جانے والی اِن عدالتوں کو خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کیلئےخصوصی عدالتوں کے قیام کے سلسلے ‏میں سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق سیشنز اور ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کو خصوصی اختیارات ‏دیے جائیں گے خصوصی عدالتیں جنسی زیادتی کےمقدمات4ماہ میں نمٹائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کےقیام کی سمری صدر کو بھی ارسال کی جائےگی، اس سے ‏پہلے اینٹی ریپ آرڈیننس سےمتعلق 42 رکنی کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی پارلیمانی ‏سیکریٹری بیرسٹرملیکہ بخاری کررہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہرضلع میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام پر بھی کام جاری ہے، وزیرقانون نےخصوصی عدالتوں کےقیام پرتندہی سےکام کیاہے اور صدرکی منظوری کےبعدعدالتوں کو نوٹیفائی‏کردیاجائےگا۔

Leave a reply