ایک ہی خاندان کے7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

0
18

لاہور: ایک ہی خاندان کے7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق عید کے دوسرے دن کی خوشیاں غموں کا پہاڑ کوٹوٹ پڑیں ،

شیخوپورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرنے سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 7بچے،3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، متاثرہ فیملی قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی ہے اور شیخوپورہ سے براستہ موٹروے خانقاہ ڈوگراں جا رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری اصغر جوئیہ کے مطابق نہر سے 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بھٹن پورہ پل پر ٹرن لیتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ویگن نہر میں گرگئی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے نہر کے پل پر جنگلا نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Leave a reply